Type to search

سیاست ویڈیوز

حریم شاہ کون ہیں؟

سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ چند دنوں میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکی ہیں تاہم انہیں یہ شہرت عام ویڈیوز کے بجائے سیاستدانوں اورمعروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنانے سے حاصل ہوئی ان اہم شخصیات میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔

حریم شاہ نہ کوئی شوبز اداکارہ ہیں، اور نہ ہی کوئی اہم سیاسی یا سماجی شخصیت پھر بھی ان کے ہزاروں فالؤرز اور فین موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی اہم حکومتی شخصیات سے دوستیاں ہیں جو تنازعات کے باوجود حریم شاہ کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے پرتعیش لائف سٹائل پربھی سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ حریم شاہ کہہ چکی ہیں کہ ماڈلنگ کے علاوہ انہیں فیملی کی سپورٹ بھی حاصل ہے اور وہی ان کے اخراجات پورے کرتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے پاس لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے بہترین علاقوں میں گھر بھی ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *