Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ قومی

ٹی وی اینکرز پر پابندی: لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

  • 7
    Shares

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے میڈیا اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے ٹی وی شوز میں میڈیا اینکرز کے بطور مہمان شرکت پر پابندی سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد وحید نے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی سمیت دیگر اینکرز کی آئینی درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پیمرا نے28 اکتوبر کو صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسرے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی لگائی تھی۔ اس کے علاوہ مرضی کے مہمان بلانے پر بھی پابندی عائد کی تھی، ساتھ ہی صحافیوں کو ٹی وی شو میں زیر بحث موضوع پر رائے دینے سے بھی روکا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا آرڈیننس کی دفعہ 27 کے تحت مخصوص حالات میں کسی ٹی وی پروگرام پر پابندی لگا سکتا ہے لیکن یہ ہدایت نامہ آئین کے آرٹیکل 9 سے متصادم ہے۔

بعدازاں عدالت نے ٹی وی شوز میں میڈیا اینکرز کی بطور مہمان شرکت سے متعلق پیمرا کے ہدایت نامہ پر عمل درآمد روکتے ہوئے پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے پیمرا کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں ٹی وی اینکرز کو ٹاک شوز میں بطور مہمان شرکت سے روک دیا تھا اور ٹی وی اینکرز کو اپنے یا دیگر چینلز میں بطور تجزیہ کار شرکت نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *