Type to search

احتجاج خبریں سیاست قومی

"آزادی مارچ اگلے 24 گھنٹوں میں آگے بھی بڑھ سکتا ہے”

سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران آزادی مارچ کا قافلہ آگے بھی جا سکتا ہے۔

جیو نیوز سے حاصل معلومات کے مطابق حامد میر کا کہنا تھا آزادی مارچ میں بہت بڑی تعداد میں عوام موجود ہے اور یہ لوگ بہت منظم ہیں۔ ان کا کہنا تھا مارچ میں موجود میں لوگوں سے جب پوچھا کہ آپ لوگ کتنے دن کے لیے یہاں آئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دو روز کے لیے نہیں بلکہ 10 سے 15 روز تک یہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے جب اس حوالے سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو واپس بھیجنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔

حامد میر نے کہا کہ اس ساری صورت حال ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں آگے کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا غفور حیدری سے جب اس حوالے سے پوچھا کہ آپ کا تو حکومت کے ساتھ معاہدہ ہے کہ آپ لوگ یہاں سے آگے نہیں جائیں گے تو جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کر کے اور کارکنوں کا راستہ روک کر معاہدہ خود توڑ دیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *