Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

حکومت کسی ڈیل کا حصہ نہیں: وزیراعظم

  • 15
    Shares

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادیوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ اپوزیشن سمیت تمام پاکستانیوں کی جان و مال کی حفاظت کروں، اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے لیکن ہم صبروتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے۔ حکومت کسی ڈیل کا حصہ ہے نہ ہی کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان  نے اراکین کا اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہ آنے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظورکی گئی اور کہا گیا کہ وزیراعظم عمران کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *