'وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے علامہ اقبال کی چھٹی کرادی'

07:17 AM, 23 Apr, 2020

نیا دور
تحریک انصاف کی حکومت نے کئی کام ایسے بھی کئے ہیں جو پاکستانی تاریخ میں شاید پہلی بار ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک مفکر پاکستان علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر انہیں مکمل طور پر فراموش کر دینا بھی ہے۔

21 اپریل کو گزری مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر کسی بھی حکومتی ایوان سے انکی برسی کے حوالے سے رسمی بیان جاری کرنے کی بھی توفیق نہ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر، وزیر اعظم ہاوس گورنرز آفس وزرا اعلی' سمیت کسی نے بھی اقبال کی برسی کے موقع پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر جب کہ قوم ایک ابتلا کا شکار ہے ، مفکر پاکستان کے ذکر کو مکمل طور پر فراموش کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/mawaiskiyani/status/1252665600943554563?s=12

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے حکومت پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ صارفین نے حکومتی عہدہداروں کی بے خبری کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کچھ نے اسے بیوروکریسی کی غفلت قرار دیا تو دوسروں نے اسے تحریک انصاف کا مخصوص انداز قرار دیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے تو علامہ اقبال کی چھٹی کرادی۔
مزیدخبریں