’عمران خان صدر پاکستان عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی سازش کر رہے ہیں‘

10:49 AM, 23 Apr, 2020

نیا دور
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ و صحافی ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صدر پاکستان عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی سازش کر رہے ہیں۔

ریحام خان نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کا عنوان ہے کہ عمران خان صدر عارف علوی کو ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے شروع میں ریحام خان نے بتایا کہ سکینڈل کی بہار لگ رہی ہے، جب آپ لوگوں کو استعمال کریں گے تو جب وہ استعمال کر کے پھینکے جائیں گے، جب انہیں اس بات کا احساس ہو گا تو وہ خاموش تو نہیں رہیں گے۔ جب آپ ان کے پیچھے جائیں گے تو وہ بھی کہیں اور جائیں گے۔ اس آغاز کے بعد ریحام خان نے بتایا کہ صدر صاحب کو ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ بہت سی افواہیں زیر گردش ہیں اور لوگ کہہ رہے تھے کہ میں اس پر کمنٹ کروں۔

صدر پاکستان کو ہٹائے جانے کے حوالے بات کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ یہ خبر زیر گردش ہے۔ خبر شاید کمزور ہو لیکن میرے نزدیک اس کی ایک لاجک بنتی ہے۔ خبر یہ ہے کہ صدر صاحب کو ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے یا ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ اب یہ خبر سچی یا جھوٹی ہو سکتی ہے لیکن اس کی ایک لاجک بنتی ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ آپ میری کتاب پڑھیں، میں نے کتاب میں لکھا ہے کہ عمران خان عارف علوی کو ان کے نام سے نہیں بلکہ کسی اور نام سے یاد کرتے ہیں اور میں وہ نام لے کر ان کے جذبات کو ہٹ نہیں کرنا چاہتی۔ عمران مختلف لوگوں کو مختلف ناموں سے پکارتے ہیں۔ 

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے انکشاف کیا کہ عمران خان جس نام سے عارف علوی کو پکارتے ہیں اس سے پتا چلتا ہے کہ وہ ان پر کچھ زیادہ بھروسہ نہیں کرتے۔ ویسے بھی کسی صدر پر زیادہ بھروسہ نہیں کرنا چاہیے، چاہے وہ لغاری صاحب ہوں یا ممنون صاحب ہوں۔ عارف علوی صاحب بھی کیا پتا ان کا دل بھی بدل جائے۔

ریحام خان نے کہا کہ صدر عارف علوی کو ہٹائے جانے کی خبر کی لاجک یہ بنتی ہے کہ اگر صدر اس وقت بدل دیا جائے تو یہ عمران خان کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ عمران کو پتا ہے کہ ان کے لیے کتنے خطرات ہیں۔ کرونا نے ان کی جان بچائی ہے ورنہ فیصلہ مارچ میں ہو چکا تھا۔ ریحام خان نے کہا کہ بقول شیخ رشید کہ کرونا نے بچا لیا۔

ریحام خان نے مزید کیا انکشافات کیے جانیے اس ویڈیو میں:

https://www.youtube.com/watch?v=fa0_grEEiAM
مزیدخبریں