رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت علمائے کرام مشاورت کررہے ہیں اور ان سب کو ہم بریفنگ بھی دے رہے ہیں اور اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے مساجد میں نمازیوں اور صفحوں کیلئے نشانات بھی لگادیئے جبکہ بزرگوں اور معذوروں کو گھر میں نماز پڑھنے کی ہدایت کردی ہے۔
مفتی مبیب الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جن کو کھانسی، بخار یا زکام یا سانس لینے میں دشواری ہے، وہ مساجد میں قطعی نہ آئیں جبکہ گنجان آبادی والے علاقے جہاں لوگ زیادہ اور مساجد چھوٹی ہیں وہاں دو جماعتوں میں نماز کے اجتماعات کروائے جائیں۔
https://twitter.com/HariMirchein/status/1253262522855174145
مفتی منیب الرحمان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ کئی اسے 20 نکاتی ایجنڈے پر عمل قرار دے رہے ہیں کئی اسے گیم قرار دے رہے ہیں۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا صارف عائشہ رندھاوا نے لکھا کہ مفتی منیب صحیح گیم کر گئے ہیں چار دن سے مسجد نہیں گئے رمضان میں بھی نہیں جائیں گے۔ دوسروں کو کام پر لگا دیا ہے۔