پشاور: مفتی پوپلزئی کا چاند نظر آنے کا اعلان، جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا

07:16 PM, 23 Apr, 2020

نیا دور
پشاور: مسجد قاسم خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بدھ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے. ان کے پیروکار جمعہ کو پہلا روزہ رلھیں گے.

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے رویت ہلال کی متعدد شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور اس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمعہ کو پہلا روزہ ہوگا.

مفتی پوپلزئی گذشتہ کئی برسوں سے ہر سال باقی پاکستان سے ایک روز پہلے چاند دیکھنے کا اعلان کرتے آئے ہیں. ان کا تعلق اہلحدیث مکتبہ فکر سے ہے اور ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ چاند کی رویت سے زیادہ سعودی عرب حکومت کے اعلان کی بنیاد پر روزے اور عید کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہیں.
مزیدخبریں