عمران خان نے اسلام آباد مارچ کا اعلان کر دیا، بلاول نواز ملاقات: اندر کی کہانی

07:14 PM, 23 Apr, 2022

نیا دور

مجھے نہیں لگتا کہ اگست یا ستمبر سے قبل عمران خان اسلام آباد کی جانب اپنا مارچ شروع کر سکیں گے کیونکہ عیدالفطر کے فوری بعد ایسا کرنا ممکن نظر نہیں آ رہا۔ مئی، جون اور جولائی صوبہ پنجاب میں گرمی کے حوالے سے بہت سخت ترین مہینے ہیں۔ دوسرا یہ کہ پنجاب کی بجائے ہو سکتا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا سے جلوس کی شکل میں اسلام آباد داخل ہونے کی کوشش کریں، مزمل سہروردی



 



ن لیگ والے یہ نہیں کہہ رہے کہ یہ صرف ہماری حکومت ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ سانجھے کی حکومت ہے اور ہم سب نے ملکر کر اس چلانا ہے۔ وہ بتارہے ہیں کہ معیشت کا بوجھ سب نے اٹھانا ہے اگر اس دھرنے کو روکنا ہے تو سب نے مل کر فیصلہ کرنا ہے، نادیہ نقی



 



خان صاحب کی پوری کوشش ہے وہ تمام معاملات اٹھائے جائیں جس کے نتیجے میں اصل معاملات پر بات نہ ہو۔ اس پر بات نہ ہو ایک کروڑ نوکریاں دینی تھی کتنی دی؟، پچاس لاکھ گھر بنانے تھے کتنے گھر بنے؟، لوگوں کو غربت سے نکالنا تھا کتنے لوگوں کو نکلالا؟، مرتضی سولنگی



 



عمران خان جس کا استعفیٰ مانگنا چاہتے ہیں، وہ نام ان کی زبان پر نہیں آ رہا۔ استعفیٰ تو ان کو آرمی چیف جنرل باجوہ کا چاہیے۔ وہ کیوں نہیں کہتے کہ جنرل باجوہ نے مجھے اقتدار سے نکالا، مجھے ان کا استعفیٰ چاہیے، مزمل سہروردی

مزیدخبریں