تفصیلات کے مطابق 26 سالہ کورین سیاح سوجی ہئیون نے ضلع ہنزہ کے سوست پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ اپنی درخواست میں خاتون سیاح نے بتایا کہ ملزم انہیں علاقے کی سیر کروانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا، جب وہ واپس آنے لگیں تو ملزم نے انہیں زبردستی ایک کمرے میں دھکا دے دیا اور نامناسب انداز میں چھونے لگا۔
خاتون سیاح نے بتایا کہ ان کی آواز سن کر آس پاس موجود کسی فرد نے دروازہ کھول دیا اور وہ وہاں سے بھاگ نکلیں۔
دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع مردان کے رہائشی اے این ایف اہلکار عبدالقیوم کی سوست میں غیر ملکی خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔ جہاں اس نے خاتون کو اپنے پالتو کتے دکھانے کی پیش کش کی اور انہیں سوست میں ہی قائم اے این ایف کے دفتر لے جا کر ریپ کرنے کی کوشش کی۔
گلگت بلتستان کی پولیس نے کورین سیاح کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعد کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں موجود جنوبی کوریا کے سفیر نے وزارت داخلہ سے رابطہ کر کے اے این ایف اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔