پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

09:25 AM, 23 Aug, 2019

نیا دور
پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ قدرتی ذخائر سے مالا مال صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

تیل و گیس کا ذخیرہ پاکستان آئل فیلڈ نے دریافت کیا ہے، جس سے یومیہ ایک کروڑ 82 لاکھ مکعب فٹ گیس نکلے گی۔ پاکستان آئل فیلڈ کے مطابق ذخیرے سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل تیل بھی نکلے گا۔

پی او ایف حکام کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کے اس ذخیرے سے کمرشل پروڈکشن دسمبر 2019 میں شروع ہو گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور نئی دریافت سے آئل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
مزیدخبریں