عمران خان کو طلب کرلیا رٹ قائم کریں: زرداری | ذخائر کو ساحل تک | اگلے انتخابات یک طرفہ؟

07:10 PM, 23 Aug, 2022

نیا دور

فرض کریں کہ اگر عمران خان معافی مانگ لیتے ہیں، معافی تو نہال ہاشمی نے بھی مانگ لی تھی پھر بھی وہ ایک مہینہ جیل کاٹ کرآئے اور پانچ سال کیلئے نااہل ہوئے۔ اور کچھ ہو نہ ہو جیل میں جائیں یا نہ جائیں عمران خان کی نااہلی ناگزیر ہے، مرتضی سولنگی



 



عمران خان نے سب کچھ ہوش و حواس میں کہا جب اسٹیبلشمنٹ ( مردوں) کی باری آئی تو سر پلیز نظرثانی کریں مجھے واپس رکھ لیں، خاتون کی بات آئی تو "اوئے زیبا چوہدری"۔ عمران خان عدالت میں غیرمشروط معافی مانگیں گے اور باہر آکر عوام کو اور کہانی سنائیں گے، بینش سلیم



 



شہبازشریف سے حکومت نہیں چل رہی تو چھوڑ دیں ان کی نہ مفاہمت چل رہی ہے اور نہی ہی مزاحمت۔ بیانیہ ایک ہی ہونا چاہیے جیسے عمران خان کا بیانیہ ایک ہی ہے کہ میں نے کسی کی حکومت نہیں چلنے دینی انہیں بچپن سے حکومت گرانے کا شوق ہے، بینش سلیم



 



ہم نے تو نوازشریف کو بھی بہت مجبور وزیراعظم دیکھا ہے 129 دن کے دھرنے میں ان میں جرات تھی کہ وہ عمران خان کے کنٹینر کو ہاتھ بھی لگادیں، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وہ اشتہاری تھے کسی میں جرات تھی کہ انہیں گرفتار کریں وہ تب ضمانت بھی نہیں کرواتا تھا، مزمل سہروردی



 



آصف زرداری صاحب کا کہنا کہ حکومت کی رٹ قائم ہونی چاہیے، بدقستمی کی بات ہے اس وقت جو کچھ بھی ہورہا ہے یہ رٹ آف دی سٹیٹ قائم نہیں ہورہی ہے یہ رٹ آف دی سٹیٹ ود ان دی سٹیٹ قائم ہورہی ہے۔زرداری صاحب کی جانب سے یہ تاثر دیا جاتا ماضی میں جو کچھ ہوا اب بھی وہی ہونا چاہیے، مطیع اللہ جان

مزیدخبریں