فیصل واوڈا کا احسن اقبال کو 3 دن تک لٹکانے کا مطالبہ

05:46 PM, 23 Dec, 2019

نیا دور

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ احسن اقبال کو سب سے پہلے پکڑا جانا چاہیے تھا ، ایسے لوگوں کو کم از کم 3 دن لٹکایا جانا چاہیے۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتاری پر کہا کہ 'احسن اقبال عرف ارسطو عرف منافق نواز شریف سے بھی بڑا ڈاکو ہے ،احسن اقبال کو سب سے پہلے پکڑا جانا چاہیے تھا لیکن وہ بعد میں پکڑا گیا'۔

https://twitter.com/ahmad4albario/status/1209129635126136832?s=20

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وہ احسن اقبال کی فرنٹ کمپنی اور رشتہ داروں کی فہرست جلد سامنے لائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا مزید کہنا تھاکہ 'ان کی لوٹ مار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، ایسے لوگوں کو کم از کم تین دن لٹکایا جانا چاہیے'۔

واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کیس میں گرفتار کیا ہے۔

لیگی رہنما کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
مزیدخبریں