اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار دے دیا

08:27 AM, 23 Dec, 2020

نیا دور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکسوں میں دو سو فیصد اضافہ کالعدم قرار دیتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصول کا حکم دے دیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے واضح کیا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی اے کا اختیار نہیں اور ٹیکس وصول کرنا صرف میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کریگا. اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دیا. عدالت نے 2015 کے بعد سے سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس کی رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا حکم بھی جاری کردیا.

واضح رہے کہ جماعت اسلامی سمیت دیگر شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد پراپرٹی ٹیکس کیسز کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا.
مزیدخبریں