ن لیگ کے تمام اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کرادیئے: رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

11:39 AM, 23 Dec, 2020

نیا دور
ایک جانب پی ڈی ایم نے اکتیس جنوری کے بعد حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے تو دوسری جانب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ بھی چل رہا ہے۔ اب رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے استعفے قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے انہیں جمع کرادیئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ صوبائی و قومی اسمبلی کے ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہا، بیرون ملک یا بیمارارکان نے بھی اپنے اپنے استعفے بھجوا دیے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے آئندہ کی حکمت عملی کی حوالے سے جاتی عمرہ یا ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوگا جس میں تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں