کرونا کی جو صورتحال ہے، جنوری میں بھی سکول کھلنا مشکل لگ رہا ہے، وزیر تعلیم سندھ

06:00 PM, 23 Dec, 2020

نیا دور

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرونا کی صورتحال دیکھ کر نہیں لگتاہے کہ اسکولز جنوری میں بھی کھولے جا سکیں گے۔


انہوں نے واضح کیا کہ اس سال کوئی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہوگا۔


خیال رہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔


یاد رہے پنجاب کے وزیر تعلیم  مراد راس نے کہا ہے کہ  سکول بند ہیں اور شاپنگ مالز، پارکس کھلے ہیں جہاں بچے جا رہے ہیں۔ ایسے میں سکول بند کرنے کا کیا فائدہ۔ اس صورتحال کے بعد وہ 31 دسمبر کو ہونے والی میٹنگ میں کیس اٹھائیں گے کہ سکول کھول دیے جائیں۔
مزیدخبریں