اپنے والد خواجہ محمد رفیق کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خرابی کی بنیاد ملک میں لگنے والے مارشل لا ہیں۔ ملک ٹوٹنے کی بنیاد اس وقت رکھی گئی جب 1956ء کا آئین ٹوٹا تھا۔
https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1473981322053836800?s=20
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کروڑوں مل جاتے ہیں، مگر سڑکوں پر لاکھوں لوگ نہیں نکال سکتے۔ جب تک سیاسی جماعت عام آدمی میں مضبوط نہیں ہوگی مارشل لگتے رہیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں مسائل حل کرنے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرنا پڑے گا۔ ٹکٹ اوپر بیٹھے 10, 12 بندے تقسیم نہیں کریں گے بلکہ نچلی سطح سے جو تجاویز آئیں گی ان کے مطابق ٹکٹ دیئے جائیں تاکہ مشکل وقت میں بھی وہ لوگ ساتھ کھڑے ہوں۔
https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1473967523410452487?s=20
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سیاسی تدفین ہوئی ہے۔ عوامی عدالت کا موڈ بتا رہا ہے کہ سونامی جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ میاں نواز شریف ابھی وطن واپس نہ آئیں کیونکہ ظالموں کے ہتھے چڑھنے کی ضرورت نہیں، جہاں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہو۔