وواضح رہے کہ ریحام نے 1990 میں پہلی شادی کی تھی اور ان کی طلاق 2005 میں ہوئی اس شادی سے ان کے تین بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔
اس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی تصدیق جنوری 2015 میں ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی سے متعلق خبریں اکتوبر 2014 سے سامنے آرہی تھیں. تاہم ریحام خان اورعمران خان کی شادی صرف 10 ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کے درمیان 30 اکتوبر 2015 میں علیحدگی ہوگئی۔
ریحام خان نے کچھ عرصہ قبل ایک تقریب میں کہا تھا کہ ان کو کسی پامسٹ نے بتایا ہے کہ وہ عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نئے پیار کی تلاش کے لیے خاصی پرامید ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ ریحام خان نے عمران خان سے علیحدگی کے بعد اپنی سوانح عمری لکھی تھی جس میں انہوں نے عمران خان کے کردار پر کافی سوالات اٹھائے تھے۔ حالیہ کچھ دنوں میں ریحام خان پھر سے پاکستان کی خبروں میں ہیں کیوں کہ عمران خان کی آڈیو لیکس کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں جو باتیں کی تھی وہ ان لیکس سے کافی حد تک سچ ثابت ہو رہی ہیں۔