ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہو گی، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کی اپیل مسترد کر دی

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں۔ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہوسکیں۔ فیصلہ لینے سے پہلے تمام صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں 4 فروری کو کھیلے جائے گی۔

01:50 PM, 23 Dec, 2023

ذیشان نواز

ٹینس کے میدان سے بڑی خبر سامنےآئی ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی  ہوگا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کی اپیل مسترد کردی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹینس ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ گروپ ون ٹائی 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

بھارتی ٹینس فیڈریشن نے سیکیورٹی کوجواز بناکر یہ مقابلے پاکستان سے کہیں اور منتقل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

پاکستان کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا کوئی مسئلہ نہیں۔ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان میں آ کر کھیل رہی ہیں۔

  انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا ، ٹینس فیڈریشن نےبھارتی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن  نے اپنےفیصلے میں کہا کہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں۔ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہوسکیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں 4 فروری کو کھیلے جائے گی۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹریبونل کا کہنا ہے کہ فیصلہ لینے سے پہلے تمام صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

جج ڈیوڈ کیسرلی (اسپورٹس ریزولوشن یوکے) نے پاکستان کو ٹائی الاٹ کرنے کے کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اے آئی ٹی اے کی اپیل مسترد کر دی۔

مزیدخبریں