ڈسکہ الیکشن میں گڑبڑ:ملوث ادارے سمیت دو افراد کا نام میرے پاس آچکا: مریم نواز

12:37 PM, 23 Feb, 2021

نیا دور
مریم نواز نے  ڈسکہ  الیکشن میں  پولنگ سینٹرز پرہونے والی  مبینہ گڑ بڑ پر ایک صارف کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مزید دعوے کیئے ہیں۔  انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کےکہنے پر ہی ڈسکہ کے این اے 75 کے بیس پولنگ سٹیشنز میں نتائج میں گڑ بڑ کی گئی۔ مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو جعلی اعظم کےنام سے پکارا۔

اس موقع پر کوئی بری نہیں ہوا۔انتظار کر رہی ہوں اور موقع دے رہی ہوں کے شرافت سے خود ہی سب کچھ عوام کو سچ سچ بتا دیں ورنہ مجھے بتانا پڑے گا-جس ادارے کو دھاندلی کے لیے استعمال کیا گیا وہ جعلی اعظم کے حکم کے بغیر حرکت میں نہیں آ سکتا۔اس کے علاوہ بھی دو افراد کے نام آ چکے ہیں میرے پاس۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھاندلی نہیں،ایک منظم آپریشن تھا جو اعلی سطح سے مینج ہورہا تھا۔الیکشن کمشن کا عملہ اغوا کر لینا،ان کو پوری رات ایک مقام پر رکھنا، وہاں تحریک انصاف کے سرکردہ اراکین کی موجودگی میں نتائج تبدیل کرانا اور پھر 14 گھنٹے بعد انکا اچانک با جماعت وارد ہو جانا نچلے لیول کا کام ہے؟واہ

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1364181305458589697
مزیدخبریں