22 سالہ مہک اور ان کی 45 سالہ والدہ نسرین بخاری اور 21 سالہ نتاشا اختر نامی ایک اور خاتون نے ایک کار کا پیچھا کیا اور گاڑی کے سڑک سے اترنے پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ محمد ہاشم اور ثاقب حسین کی موت واقع ہو گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مہک، انسرین اور نتاشا اختر کے خلاف مقدمے کی سماعت ستمبر کے آخر میں شروع ہوگی جبکہ ان کی دوسری عدالت میں سماعت مارچ میں ہوگی۔
ہاشم کے خاندان نے انہیں عاجزی پسند شخصیت قرار دیا جو اپنی ضرورتوں سے قطع نظر دوسروں کی مدد کرتا تھا۔ انتقال کے دن اس نے اپنے کزن ثاقب کو دوستوں سے ملانے کے لیے اپنے دادا کی گاڑی ادھار لی تھی۔
مقتول ہاشم کے والد سکندر حیات نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا صرف کزن کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس نے ثاقب کو اس علاقے میں چھوڑنے کی پیشکش کی جہاں مہک اور نسرین رہتی تھیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ثاقب لیسٹر شائر میں کس سے ملنا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ مہک بخاری انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر "MaybVlogs" کے نام سے اکاؤنٹ رکھتی ہیں، جہاں وہ خوبصورتی اور فیشن سے متعلق مواد پوسٹ کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ان کے ایک لاکھ 28ہزار اور ٹک ٹاک پر 44 ہزار فالوورز ہیں۔