واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد  کم کردی

بیان میں کہا گیا ہےکہ صارفین کیلئے کم از کم عمر کی شرط کو یورپ اور برطانیہ میں ختم کردیا گیا ہے  تاکہ عالمی سطح پر واٹس ایپ کے لیے کم از کم عمر کی شرط کو یقینی بنایا جا سکے تاہم اس تبدیلی سے زیر استعمال سروس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔

10:58 AM, 23 Feb, 2024

نیا دور

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کیلئے عمر کی حد 13 سال کردی۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا  ہے کہ کمپنی نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے کم از کم عمر 16 سے کم کر کے 13 کردی ہے۔

اس سے قبل یورپ اور برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کی عمر کم از کم 16 سال تھی جب کہ دیگر ممالک میں یہ شرط 13 سال تھی تاہم اس تبدیلی سے تمام ممالک کے صارفین کیلئے  یہ عمر کم کرکے 13 سال کردی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ صارفین کیلئے کم از کم عمر کی شرط کو یورپ اور برطانیہ میں ختم کردیا گیا ہے  تاکہ عالمی سطح پر واٹس ایپ کے لیے کم از کم عمر کی شرط کو یقینی بنایا جا سکے تاہم اس تبدیلی سے زیر استعمال سروس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔

بیان کے مطابق کمپنی یورپی یونین کے 2 نئے ضوابط کے تحت اپنی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

مزیدخبریں