'زرداری صدر بن کر پی ٹی آئی کے ساتھ مفاہمت کا رستہ نکالیں گے'

پی ٹی آئی کو مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وسیع مینڈیٹ ملا ہے، اسے نظرانداز کر کے آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ اگر کوئی سمجھتا ہے ن لیگ کو پنجاب اور ایم کیو ایم کو کراچی سے جو سیٹیں ملی ہیں وہ ان کا جینوئن مینڈیٹ ہے تو یہ الیکشن کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے۔

11:24 AM, 23 Feb, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

پی ٹی آئی کو چیف الیکشن کمشنر، چیف جسٹس، آرمی چیف سمیت سب پر اعتراض ہے تو کیا سب کو ہٹا دیا جائے؟ آصف زرداری اگر صدر بنتے ہیں تو وہ پی ٹی آئی کے ساتھ مفاہمت کا راستہ نکالیں گے، انہوں نے تمام اتحادی جماعتوں کی موجودگی میں پہلے بھی یہ بات کی ہے۔ شہباز شریف بھی اس کے حامی ہیں مگر عمران خان کو بھی کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے جو ابھی تک محاذ آرائی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ کہنا ہے سینیئر صحافی سجاد انور کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں ماہر قانون سلمان عابد نے کہا بلوچستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سکرپٹ چلتا ہے۔ جے یو آئی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کو تیار ہے اگر انہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گورنرز لگانے دیے جائیں۔ مولانا اگر اپوزیشن میں بیٹھے تو وہ حکومت کے خلاف احتجاج منظم کر سکتے ہیں۔ اس وقت کسی بھی بڑی جماعت کے پاس معیشت کو بہتر کرنے کا فارمولا نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کو مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وسیع مینڈیٹ ملا ہے، اسے نظرانداز کر کے آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ اگر کوئی سمجھتا ہے ن لیگ کو پنجاب اور ایم کیو ایم کو کراچی سے جو سیٹیں ملی ہیں وہ ان کا جینوئن مینڈیٹ ہے تو یہ الیکشن کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے۔

میزبان مبشر بخاری تھے۔ پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں