حمزہ علی عباسی امریکی شہر ڈیلاس میں ’الحاد سے اسلام تک کا سفر‘ کے موضوع پر تقریر کریں گے

01:38 PM, 23 Jan, 2020

نیا دور
حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا  پر ایک پوسٹر شئیر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ 25 جنوری بروز ہفتہ شام 7 بجے ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریر کریں گے۔

اس تقریر میں حمزہ علی عباسی اپنے الحاد سے اسلام تک کے سفر کے بارے میں بتائیں گے اور اسلام کے دیگر پہلوؤں پر اپنے کیے گئے مشاہدے اور تجربے کی بنا پر روشنی ڈالیں گے۔

اس تقریب کا انعقاد غامدی سینٹر آف اسلامک لرننگ کے بانی جاوید غامدی کے زیر صدارت کیا جائے گا جبکہ اس خطاب میں شامل ہونے کی فیس پچاس ڈالر ہو گی جس میں ڈنر بھی شامل ہو گا۔



یاد رہے کہ پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے گذشتہ برس شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بذریعہ ویڈیو اعلان کیا تھا کہ شوبز انڈسٹری کو اس وجہ سے نہیں چھوڑ رہے کہ اداکاری حرام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہا ہوں اور اب اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا، ساتھ ہی اپنے مداحوں کو بھی رب اور اسلام کے حوالے سے آگاہی دوں گا۔
مزیدخبریں