'سپریم کورٹ عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کروانے کو آئین شکنی قرار دے سکتی ہے'

پی ٹی آئی لیڈرشپ کی پوری منصوبہ بندی ہے کہ وہ پولنگ ڈے پہ 9 مئی پارٹ ٹو کرنے جا رہے ہیں۔ پولنگ سٹیشنز اور عوامی مقامات پر ان کا ہنگامے کرنے کا منصوبہ ہے۔ اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو فوج اقتدار میں بھی آ سکتی ہے۔

10:00 PM, 23 Jan, 2024

نیا دور
Read more!

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس میں سپریم کورٹ نے تین سوالات مرتب کیے اور فریقین سے تین ہفتوں میں جواب دینے کی تاکید کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ جبکہ دوسرے کیس میں عدالت نے لشکری رئیسانی اور قاسم سوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ اپنے ایک فیصلے میں عدم اعتماد تحریک پر ووٹنگ نہ کروانے کو آئین شکنی کے مترادف قرار دے چکی ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کو حل کرنے کی طرف جاتی ہے تو اس کے اثرات بہت دور تک جائیں گے۔ یہ کہنا ہے عبدالقیوم صدیقی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں سجاد انور نے کہا عمران خان اور شاہ محمود قریشی اپنے رویے سے چے گویرا بنے ہوئے ہیں اور زمینی حقائق سمجھنے پر تیار نہیں ہیں۔ ان کے رویے سے یہی نظر آتا ہے کہ وہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی پوری منصوبہ بندی ہے کہ وہ پولنگ ڈے پہ 9 مئی پارٹ ٹو کرنے جا رہے ہیں۔ پولنگ سٹیشنز اور عوامی مقامات پر ان کا ہنگامے کرنے کا منصوبہ ہے۔ اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو فوج اقتدار میں بھی آ سکتی ہے۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں