چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے مطابق مئی 2011 سے دسمبر 2017 کے دوران بچوں سے زیادتی کے 222 واقعات ہوئے، ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق مارچ سے اب تک چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں 239 کیسز رپورٹ ہوئے۔
2018 میں قومی اسمبلی کو بتایا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں گذشتہ پانچ سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے 17862 واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ ہونے والے 10620 واقعات میں لڑکیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اسی عرصے کے دوران 7242 لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی۔
وزارت انسانی حقوق کی طرف سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران پولیس کے پاس زیادتی کے 13263 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ملزمان کو سخت سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے، جب کہ حکومت بھی بچوں کے لیے آگاہی پروگرام شروع کرے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات پر قابو پانے میں مدد ملے۔