آزاد کشمیر الیکشن:یہ سب سری نگر کی بجائے مظفر آباد فتح کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق

01:51 PM, 23 Jul, 2021

نیا دور
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں یہ سب سری نگر کو نہیں بلکہ مظفرآباد کو فتح کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب حکمرانوں نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد اور شہدائے کشمیر سے بے وفائی کی ہے ۔

سابقہ و موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن بڑھ رہی ہے ۔ملک میں افراد کی حکمرانی، خاندانوں کی بادشاہت ، شہزادوں ، شہزادیوں کی سیاست ہے ۔انہی طبقات نے پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔حکومت نے الیکشن ریفارمز پر یک طرفہ طور پر جو قانون سازی کی ہے وہ ناقابل قبول ہے ۔ آئندہ انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

آزاد کشمیر الیکشن میں جماعت اسلامی کی اپنی صفیں تتربتر
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پراپنے سابق امیر و رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی۔ گزشتہ روز جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبد الرشید ترابی نے تحریک انصاف کے وسطی باغ حلقہ 15 سے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد اب جماعت اسلامی نے بھی پارٹی سے نکال دیا ہے۔

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت کی جس کے بعدعبدالرشیدترابی کو جماعت اسلامی سےخارج کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت بھی منسوخ کردی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔
مزیدخبریں