کرونا وائرس اس وقت دنیا بھر میں تباہی ہچائے ہوئے ہے۔ تاہم سیاستدان اسے مکمل طور پر سیاسی کھیل بنا کر اس سے سے پیدا ہونے والے انسانی المیے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست اوکلاہاما میں سیاسی ریلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ٹیسٹنگ کے حوالے سے چیزیہ ہے کہ آپ کو(کرونا کے) زیادہ کیسز ملیں گے۔ اس لئے میں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ ٹسیٹنگ کی رفتار کو آہستہ کر دیں۔
تاہم اب وائٹ کی ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائرس کی ٹیسٹنگ کو آہستہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
بی بی سی نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس نے سوموار کو اس بات کی تردید کی کہ ٹرمپ کا بیان کسی حقیقی صدارتی حکم کی عکاسی کرتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ ’ایسی کوئی بھی تجویز جو یہ بیان کرے کہ ٹیسٹنگ کو کم کر دیا گیا حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ یہ بات انھوں نے مذاق کے طور پر کہی تھی۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ مسٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت قومی اتحاد اور عالمی یکجہتی کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ وبا کے اوپر سیاست نے اس ضرورت کو مزید شدید کر دیا ہے۔
انھوں نے کرونا کے خلاف جنگ میں سب سے بڑا خطرہ عالمی یکجہتی اور عالمی قیادت کے فقدان کو قرار دیا۔