جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا جس کا بدلہ اسد عمر نے جہانگیر ترین کو پارٹی قیادت کے حلقے سے نکلوا کر لیا:فواد چوہدری کا انکشاف
07:29 AM, 23 Jun, 2020
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے اسد عمر کو وزارت خزانہ سے فارغ کروایا تھا اور اس کا بدلہ اسد عمر نے دوبارہ طاقت میں آکر جہانگیر ترین سے لیا۔ اور انہیں عمران خان سے انہیں دور اور طاقتور قیادت کے حلقے سے نکلوا باہر کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس آپسی رسہ کشی سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے اور یہ رسہ کشی پارٹی کی اعلی قیادت میں موجود ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسی وجہ سے عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترے۔ انہوں نے یہ سب سینئر صحافی سہیل وڑائچ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔