اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت سکولز کھولنے کے معاملے پر اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ضابطہ کار کے تحت سکولز کھولنے کے معاملے پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، مدارس اور پرائیویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق 70 فیصد والدین بچوں کو سکول بھیجنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں کو کھولنے کے معاملے پر یونیسف سے بھی رابطے میں ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ پہلے تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں اب مزید ڈیڑھ ماہ کی توسیع کررہے ہیں جس کے بعد تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔