عمران کی وجہ سے آئی ایم ایف مشکل ہے: شہباز | علی وزیر | آئی ایس آئی چیف نے کہا کوئی سازش نہیں فواد چوہدری

07:28 PM, 23 Jun, 2022

نیا دور

علی وزیر کی ایک کسی میں گرفتاری رہتی ہے اور وہ مَضْحَکَہ خیز کیس ہے کہ یہ لوگ کلفٹن کے فلاں پلازے میں فلاں فلیٹ نمبر پر بیٹھے ہوئے تھے، چائے پیتے ہوئے پاکستان کیخلاف سازش کررہے تھے، محسن داؤڑ



 



پچھلی حکومت میں سابق سپیکر اسد قیصر، علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرتے تھے کیونکہ ہم اپوزیشن میں تھے۔ نئے سپیکر راجا پرویز اشرف نے بھی علی وزیر کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا۔ میرے زور ڈالنے کے بعد پروڈکشن آرڈر جاری کر تو دیا گیا لیکن اب اس پر عمل نہیں کیا جا رہا، محسن داؤڑ



 



جنرل باجوہ سے ہماری پہلی ملاقات جس میں منظور پشتین بھی تھا 2018 میں ہوئی جب پی ٹی ایم نئی بنی تھی تب بھی ہم نے انہیں کہا تھا کہ جب تک ہمیں گراونڈ میں پالیسی تبدیل ہوتی نظر نہیں آئے گی ہم کسی بھی چیز پر یقین نہیں کریں گے۔ اور ہم نے دیکھا پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی، محسن داؤڑ

مزیدخبریں