سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں: پاک فوج نے لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

05:57 AM, 23 Mar, 2020

نیا دور
کرونا کے حوالے سے حالات دن دبدن خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ ایسے میں ملک میں بحث چھڑی ہے کہ ملک کو لاک ڈاون کر دینا چاہیئے یا ابھی وقت نہیں آیا۔ لیکن اب افواج پاکستان کے ترجمان کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں اس بحث پر بڑا اشارہ ملا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فوج کے سپہ سالار جنرل قر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس ہوا جس کا ایجنڈا کرونا وائرس سے متعلق ملکی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ آرمی چیف نے فوجی دستوں کو سول انتظامیہ کی مختصر وقت کے نوٹس پر مدد کرنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا۔ انہوں نے میڈیکل کور کو بھی مدد کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ کوئی بھی طاقت ایک ذمہ دار اور پر عزم قوم کو شکست نہیں دے سکتی۔ پاک فوج قومی ذمہداری مقدس فریضے کے طور پر ادا کرے گی اور فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ 

ماہرین کے مطابق فوجی دستوں کو تیار رہنے کا حکم ملک میں ممکنہ لاک ڈاون کے تناظر میں دیا گیا ہے جس کا فیصلہ ملک کی فیصلہ ساز قوتوں کی جانب سے کر لیا گیا ہے۔
مزیدخبریں