وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں
کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سعید غنی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انکا
کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کے نتائج میں
کرونا وائرس کے انکے جسم میں وجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 'گذشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے تاحال جو Symptoms اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر isolation میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔ شہری بھی گھروں پر رہیں'
https://twitter.com/SaeedGhani1/status/1242061128286572544
یاد رہے کہ
سعید غنی وزیر اعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ کے بعد سب سے زیادہ متحرک وزیر تھے۔ اب خدشہ یہ ہے کہ ان سے رابطے میں آنے والے تمام وزرا بشمول وزیر اعلیٰ سندھ میں بھی یہ وائرس منتقل ہو سکتا ہے۔