زرداری نے کہا تھا وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے: رانا ثناءاللہ

07:24 AM, 23 Mar, 2021

نیا دور

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں کہا تھا کہ  وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے۔


جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ  پی ڈی ایم کے گزشتہ سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کی تقریر کے دوران لوگوں نے آکر بتایا کہ باہر تماشا چل رہا ہے جس کے بعد آصف زرداری نے اپنا پینترا بدلا۔


https://twitter.com/shazbkhanzdaGEO/status/1374084081135280134

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اجلاس میں کہنے لگے کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا اور کوئی نہیں۔


لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے یہ باتیں کیں، اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کیونکہ ان کی آواز میں ریکارڈنگ موجود ہے۔


دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے رانا ثنا اللہ کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے آصف زرداری کے بیانات کی تصدیق کی۔


جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی باتوں کا تناظر مختلف تھا۔

مزیدخبریں