کاشتکاروں کے تحفظ اور شوگر ملز مافیہ کے خلاف لایا گیا آرڈیننس منسوخ ہو گیا، پنجاب اسمبلی نے منظوری نہ دی

09:37 AM, 23 Mar, 2021

نیا دور
کاشتکاروں کے تحفظ اور شوگر ملز مافیہ کے خلاف لایا گیا آرڈیننس منسوخ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ’دی شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈیننس‘ گزشتہ رات 12بجے ختم ہو گیا ہے، آرڈیننس پنجاب اسمبلی سےمنظور نہ ہونے پر اس کی مدت میں 90 دن کا اضافہ کیا گیا تھا، 90 دن کی توسیع کے بعد بھی یہ آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے منظور نہ ہو سکا۔


ذرائع کے مطابق آرڈیننس کی پنجاب اسمبلی سے مقررہ مدت میں منظوری کی حکومتی کوشش ناکام ہوگئی ہے، آرڈیننس منسوخ ہونے پر شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکے گی، آرڈیننس کےتحت درج مقدمات کی قانونی حیثیت سوالیہ نشان بن گئی ہے۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ دی شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈیننس کی منسوخی کے بعد کین کمشنر بے بس ہے، آرڈیننس کےتحت شوگر ملز مالکان کو 3 سال قید، 50 لاکھ جرمانہ کی سفارش کی گئی تھی، آرڈیننس کے تحت شوگر مل مالکان گنا خرید کر رسید دینے کا پابند بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں