پی ڈی ایم میں آجائیں، بلاول، نہیں باہر ہی ٹھیک ہیں: سراج الحق کا جواب

01:12 PM, 23 Mar, 2021

نیا دور
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے سراج الحق سے ملاقات کی تھی۔


جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق  جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شمولیت سے معذرت کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے جماعت اسلامی کو شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں جماعت اسلامی کی کمی محسوس کی جاتی ہے، جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں آئے تو تحریک زیادہ مؤثرہوسکتی ہے۔


ذرائع  کے مطابق جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے طورپر اپنی علیحدہ شناخت کے ساتھ کام کررہےہیں، پی ڈی ایم کومتحدرہناچاہیےتاکہ حکومت کومشکل وقت ملے۔


پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں اسمبلی سے استعفوں کو مشروط کرنے سے ہمارا مؤقف سامنے آیا۔


جماعت اسلامی کے ذرائع نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے انتخاب کیلئے  پارلیمانی روایات سامنے رکھی جائے، جماعت اسلامی کے ایک ووٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ پی ڈی ایم میں بیٹھ کرمعاملات طےکریں۔

مزیدخبریں