پاکستان کرکٹ بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کا ریونیو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔

03:03 PM, 23 Mar, 2024

ذیشان نواز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بورڈ کے ڈائریکٹرز سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے میں چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا جب کہ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ پی سی بی کا ریونیو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے۔

محسن نقوی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ، سٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کا پلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کا ریونیو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔

اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کے لئے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر،  پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مزیدخبریں