حکومت نے مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 5.72 ارب ڈالر بیرونی قرضوں میں ادا کیے

04:07 PM, 23 May, 2019

نیا دور
کراچی: حکومت نے مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں 5.72 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 9 مہینوں میں 4 ارب 13 کروڑ ڈالر بیرونی قرضوں کے اصل اور ایک ارب 58 کروڑ ڈالر سود کی مد میں ادا کیے ہیں۔


اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں حکومت نے قرضوں کے اصل اور ان کے سود پر ایک ارب 95 کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں جس میں ایک ارب 46 کروڑ ڈالر قرضوں کے اصل اور 49 کروڑ ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں