ادارے کا کہنا ہے کہ ابھی صرف کچھ حصہ ہی نشر کیا گیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=CJLfR0qGgv4
معاملے پر ادارےکے ڈائریکٹر نیوز طارق محمود کا کہنا ہے کہ اس مبینہ ویڈیو پر انکوئری ہونی چاہیے، چیئرمین نیب نے خاتون استعمال کرنا چاہا اور جب خاتون کے ساتھ انکا تعلق ختم ہوا تو نیب کی جانب سے خاتون کو زیر حراست رکھا گیا اور خاتون پر مقدمات درج کیے گئے، خاتون الزامات اور مبینہ شواہد کے ساتھ منظر عام پر آ گئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=_F0K9BppM44
https://www.youtube.com/watch?v=58q4p3TUZko
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ویڈیو سامنے آئی ہے اسے ادارے کی جانب سے من و عن پیش کیا گیا ہے جبکہ اس خاتون کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، صحافتی آزادی کی رو سے بڑے آدمی کے خلاف سامنے آنے والی آڈیو کو نہیں روکا جاسکتا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=hBprV5xcpow
نیوز ون کی جانب سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر جسٹس ریٹائرڈ(ر) جاوید اقبال ایک خاتون کو رام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سامنے آنے والی آڈیو کے مطابق چیئرمین نیب ایک خاتون کے ساتھ رومانٹک انداز میں گفتگو کر رہے ہیں۔