ادارےکے ڈائریکٹر نیوز طارق محمود کا معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات سے قبل اس ویڈیو کو نشر کرنا غلطی تھی ہم اس خبر کی ٹھیک سے جانچ کے بعد ہی کوئی فیصلہ کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب کے خاتون کو رام کرنے کیلئے جتن، متنازع آڈیو اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی
اس سے قبل ویڈیو نشر کرتے وقت ڈائریکٹر نیوز طارق محمود کا کہنا تھا کہ جو ویڈیو سامنے آئی ہے اسے ادارے کی جانب سے من و عن پیش کیا گیا ہے جبکہ اس خاتون کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، صحافتی آزادی کی رو سے بڑے آدمی کے خلاف سامنے آنے والی آڈیو کو نہیں روکا جاسکتا تھا۔
دوسری جانب نیب نے بھی الزامات کی تردید کی ہے۔