سخت ترین فیصلوں کے لئے نگراں حکومت کی تیاری آخری مرحلے میں ہے: کامران خان

12:32 PM, 23 May, 2022

نیا دور
سینئر تجزیہ کار کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سخت ترین فیصلوں کے لئے نگراں حکومت کی تیاری آخری مرحلے میں ہے یقیننا ماہرین پر مشتمل مختصر کابینہ کو فوج اور سپریم کورٹ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کامران خان نے لکھا کہ عزیز ہم وطنوں مزید انتظار نہیں کرنا ہوگا۔ اللہ کے فضل وکرم سے آئندہ ہفتہ تبدیلیوں کا ہوگا۔ ملک میں جاری جمود تشنج خاتمے کا ہوگا۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1528412595098632194?s=20&t=G87I2eC2QcnIPY7byW4L1A

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ سخت ترین فیصلوں کے لئے نگراں حکومت کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔ یقیناً ماہرین پر مشتمل مختصر کابینہ کو فوج اور سپریم کورٹ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پانچ ہفتوں میں پانچ دفعہ بریکنگ نیوز چل چکی کہ مخلوط حکومت نے "مشکل فیصلے کرنے اور حکومتی مدت اگست 2023ء تک پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا" مگر وہ مشکل فیصلے اس آخری بریکنگ نیوز تک نہیں ہو پائے۔ چلیں کوئی بات نہیں، اب مشکل فیصلے ہو جائیں۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1528661553586872320?s=20&t=G87I2eC2QcnIPY7byW4L1A

انہوں نے کہا کہ شہباز زرداری حکومت نے جو کرنا ہے کرے۔ ہر گھنٹہ معشیت کا بگاڑ جاری ہے۔ آج سرکاری قیمت ڈالر مزید ایک روپیہ مہنگا ہو کر 201 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 204 ہو گیا۔ اس حکومت کے 40 دنوں میں ڈالر 18 روپے گر چکا ہے آج پاکستان سٹاک ایس چینج انڈیکس مزید 660 پوائنٹس گرگیا اب تقریباً 2 سال پہلے کی سطح ہے۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1528705512682012672?s=20&t=G87I2eC2QcnIPY7byW4L1A

کامران خان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں لڑتے رہو۔ معیشت کے لئے ایک اور بھیانک خبر ہے کہ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں یکمشت مزید ڈیڑھ فیصد اضافہ کر دیا۔ اب پاکستان میں ریٹس 13.75 فیصد ہو گئے ہیں جس ملک میں روپے کی قدر 40 دن میں لگ بھگ 10 فیصد گری ہو، جس ملک کے انٹرنیشنل بانڈز آدھی قدر کھو چکے ہوں، کیا خاک کاروبار ہوگا۔

https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1528690820299227136?s=20&t=G87I2eC2QcnIPY7byW4L1A

 
مزیدخبریں