'پارلیمنٹ میں عدلیہ کے خلاف ہونے والی باتیں بے بنیاد نہیں، جواب دینا پڑے گا'

کچھ روز قبل پی ٹی اے میں ہمارے ایک خیر خواہ نے خبر دی کہ آپ کی ویب سائیٹ بند ہونے جا رہی ہے کیونکہ آپ نے کور کمانڈر منگلا کے حوالے سے کوئی رپورٹ شائع کی ہے۔ پرسوں ہمارا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا اور 20 گھنٹے کیلئے ٹرمی نیٹ کر دیا گیا۔

12:32 PM, 23 May, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

ججز بحالی تحریک کے بعد عدلیہ خود ایک اسٹیبلشمنٹ بن گئی۔ دو وزیر اعظموں کو فارغ کیا، ہر ایگزیکٹیو فیصلے میں ٹانگ اڑائی، اداروں کی پرائیویٹائزیشن نہیں ہونے دی، ریکوڈک کے فیصلے سے پاکستان کو بھاری مالی نقصان ہوا، آئین کو ری رائیٹ کیا گیا۔ ملک میں اس وقت جو عدم استحکام  اور انتشار کا عالم ہے اس میں عدلیہ کا پورا پورا ہاتھ ہے۔ پارلیمنٹ کے فلور سے عدلیہ کے خلاف جو باتیں آ رہی ہیں وہ بے بنیاد نہیں، ان کا جواب دینا پڑے گا۔ یہ کہنا ہے رضا رومی کا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں احتساب صرف سیاست دانوں کا ہوتا ہے، ججز اور جرنیل مقدس گائیں ہیں، ان کا احتساب بالکل نہیں ہوتا۔ کچھ روز قبل پی ٹی اے میں ہمارے ایک خیر خواہ نے خبر دی کہ آپ کی ویب سائیٹ بند ہونے جا رہی ہے کیونکہ آپ نے کور کمانڈر منگلا کے حوالے سے کوئی رپورٹ شائع کی ہے۔ پرسوں ہمارا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا اور 20 گھنٹے کیلئے ٹرمی نیٹ کردیا گیا۔

میزبان نادیہ نقی تھیں۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں