جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس کی سماعت منسوخ

جسٹس محسن اختر کیانی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آج چھٹی پر ہیں۔ وہ گزشتہ روز بھی ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر تھے۔ گزشتہ روز بھی جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ کی کاز لسٹ کینسل ہوگئی تھی۔

02:12 PM, 23 May, 2024

نیا دور

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی چھٹی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری ہوگی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے آج سماعت کرنا تھی۔

بینچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہوسکے گی. عدالت نے پی ٹی اے سمیت فریقین سے آج رپورٹس طلب کر رکھی تھیں۔ تاہم جسٹس محسن اختر کیانی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آج چھٹی پر ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی گزشتہ روز بھی ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر تھےاور گزشتہ روز بھی جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ کی کاز لسٹ کینسل ہوگئی تھی۔

14 مئی کو سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں ہمیں انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلیجنس بیورو (آئی بی)، ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ جسٹس بابر ستار کے خلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم سے آگاہ کیا گیا تھا۔

خط میں انہوں نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔

28 اپریل کو جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلامیہ جاری کیا تھا۔

اعلامیے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ، بچوں کی امریکی شہریت، امریکی جائیدادوں اور فیملی بزنس پر وضاحت دی تھی۔

مزیدخبریں