پنجاب میں نجی و سرکاری دفاتر میں 50 % عملہ رکھنے کی پابندی عائد

06:43 PM, 23 Nov, 2020

نیا دور
پنجاب حکومت نے سرکاری و نجی دفاتر مین کرونا وائرس کے پیش نظر 50 فیصد تک حاضری رکھنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ سیکریٹری سیکنڈری و پرائمری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی دفاتر اس بات کے پابند ہیں کہ وہ 31 جنوری 2021 تک اپنے دفاتر میں ایک وقت میں 50 فیصد ملازمین کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی ادارے  بند کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوچکا ہے جن کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 
مزیدخبریں