انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالب علموں کا کوٹہ بحال کیا جائے، طلبہ سڑکوں پر رل رہے ہیں مگرسیلیکٹڈ حکومت کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگتی۔ یہ بچے تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں اور کسی نے ان سے ملاقات نہیں کی، میں کل کوئٹہ جا رہی ہوں، وہاں بھی طلباء کا مسئلہ اٹھاؤں گی۔ انہوں نے طلبہ کو اپنی بھر پور سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی۔
https://twitter.com/SaniaaAshiq/status/1319502784962637824
میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ کراچی واقعے پر انکوائری کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہر چیز مکمل طور پر واضح ہے، تاہم اس واقعہ کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیےاور اگر گواہی کیلئے مجھے بلایا گیا و ضرورجاؤں گی۔