گلگت بلتستان: دو سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، بابا جان و دیگر کی رہائی کچھ روز میں متوقع

11:17 AM, 23 Oct, 2020

نیا دور






  گلگت بلتستان میں دو سیاسی قیدیوں کو طبعی بنیادوں پر رہا کیا گیا ہے جبکہ باقی سیاسی قیدیوں کی رہائی کچھ روز میں متوقع ہے.

نیا دور میڈیا کو گلگت بلتستان کے ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ہنزہ میں جاری دھرنے اور مظاہروں کے بعد حکومت نے مظاہرین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گلگت بلتستان میں قید چودہ سیاسی قیدیوں کو رہا کرینگے جس کے بعد چودہ میں سے دو سیاسی قیدی رہا ہوگئے جبکہ بارہ قیدی بشمول بابا جان تاحال حکومت کے قید میں ہے جن کو اس ماہ کے آخر تک رہا کیا جائے گا.


گلگت بلتستان میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرم کارکن فہمیدہ بیرچا نے نیا دور میڈیا کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی. فہمیدہ نے کہا کہ دو سیاسی قیدیوں کو جمعے کے روز گلگت بلتستان حکومت نے رہا کیا جن میں ایک راشد منہاس اور ایک سلمان کریم کو رہا کیا گیا. انھوں نے مزید کہا کہ راشد منہاس کا کچھ دن پہلے کراچی میں دل کا آپریشن ہوا تھا جن کی صحت نارمل نہیں تھی جن کو گلگت بلتستان حکومت نے رہا کیا. انھوں نے مزید کہا کہ دوسرا قیدی سلمان کریم ہے جن کی نفسیاتی صحت بہت زیادہ متاثر ہوئی ان کو بھی رہا کیا گیا ہے.


واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت میں قید چودہ قیدیوں کی رہائی کے لئے گلگت میں دو ہفتے تک دھرنا دیا گیا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے جس کے بعد حکومت نے مظاہرین سے بات چیت کرکے تمام سیاسی قیدیوں کو اس ماہ کے آخر تک رہا ہونے کا معاہدہ کیا تھا.










مزیدخبریں