جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریاستی جاسوسی کی گئی، ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا، تفصیلی فیصلہ

01:54 PM, 23 Oct, 2020

نیا دور

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ معزز جج کے خلاف صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا، معزز جج کو لندن کی جائیدادیں بتانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ انہیں خفيہ رياستی جاسوسی کا نشانہ بنایا گیا۔


جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کے خلاف صدر مملکت عارف علوی نے بیرون ملک اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا جس کے خلاف قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس خارج کردیا تھا۔


آج سپریم کورٹ نے کیس کا تفصیلی فیصہ کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا۔ ریفرنس میں لگائے گئے الزامات میں کوئی جان نہیں۔ جسٹس فائز عیسیٰ کو لندن کی جائیدادیں بتانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ انہیں خفیہ ریاستی جاسوسی کا نشانہ بنایا گیا۔


یاد رہے کہ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے تفصیلی فیصلہ تحریر کیا جو  224 صفحات پر مشتمل ہے۔ تفصیلی فیصلہ ’سورۃ النساء‘ کی آیات سے شروع کیا گیا ہے جس کے مطابق آزاد، غیر جانبدار عدلیہ کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے کی اقدار میں شامل ہے۔


اس کے علاوہ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحیٰ آفریدی نے فیصلے میں الگ نوٹ تحریر کیا ہے۔ خیال رہے کہ 19 جون 2020 کو سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ نے  مختصر فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔

 
مزیدخبریں