انہوں نے کہا کہ ان سب نے جو کچھ ملک کے ساتھ کیا عدلیہ نے اور اسٹیبلشمنٹ نے انکا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ کو کہا کہ اسکو جانے سے پہلے اس سے سات ارب کا شورٹی بانڈ لے لیں۔ لیکن وہ شہباز شریف کے دستخط کے ساتھ ضمانت لے لی۔ انہوں نے کہا کہ میں مریم کو کیوں باہر جانے دوں؟ یا تو ہم فیصلہ کر لیں کہ یہاں چوری کی اجازت ہے یا پھر پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب اسٹیبلشنٹ کی پیداوار ہیں اور انکے بچے اپنے باپوں کے پیسے پر پلے ہیں جن کے بارے میں بات کرنا ہی نہیں چاہتا۔ انکو سمجھ نہیں آرہی کہ انکا واسطہ ایک ایسے بندے سے پڑ گیاہے جو اپنے بل بوتے پر حکومت میں آیا ہے اور اپنی پارٹی کو مک کی سب سے بڑی وفاقی پارٹی بنا لیا ہے۔
انہوں نے مریم نواز کی جانب سے الٹی میٹم دیئے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کتنی دیر اقتدار میں ہوں کہ یہ معاملے اللہ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔