مردانگی عورت کے لباس پر شروع اور اس پر ختم کیوں ہوتی ہے؟ میرا سیٹھی

02:05 PM, 23 Oct, 2021

نیا دور
میرا سیٹھی نے سوال اٹھایا ہے کہ مردانگی عورت کے لباس پر شروع اور اس پر ختم کیوں ہوتی ہے؟ اگر عورت کے لباس میں شوخی نظر آئے تو کسی کی مردانگی کو دھمکی کیوں لگتی ہے؟ میرا سیٹھی نے کہا کہ اس ملک میں روادار مرد اور بااختیار عورت ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے میرا سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ معاشرے میں موجود گھٹن کی وجہ جاننا چاہتی ہیں کہ یہ کیوں ہے اور اسے کیسے کم کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں تحریک حقوقِ نسواں کے بارے میں بات کرتے ہوئے میرا سیٹھی نے بتایا کہ مساوی حقوق ہر کامیاب معاشرے کی علامت ہیں اور پاکستان میں حالیہ دنوں میں خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کا بِل بھی منظور نہیں ہوسکا، کیونکہ اس میں سیاست تھی، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ حکومت کو ایسی چیزیں سنجیدگی سے لینی چاہیں۔

میرا سیٹھی کا مطالبہ ہے کہ ملک کے آئین میں ہی خواتین کے حقوق کو ذرا تگڑا ہونا چاہیے تاکہ کسی کو خواتین کے حقوق کے بارے میں فکر لاحق ہی نہ ہو۔

حال ہی میں لکس سٹائل ایوارڈز میں خواتین کے ملبوسات پر ہونے والی شدید نکتہ چینی کے بارے میں میرا نے کہا کہ ’میں ہوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ مردانگی کیا ہے؟

مشہور والدین کی اولاد ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں اس کا فائدہ اور نقصان دونوں ہوا ہے کیونکہ جو لوگ ان سے نظریاتی طور پر اتفاق کرتے ہیں ان سے فائدہ ہوا اور جو اختلاف رکھتے تھے وہ انہیں بھی مشکوک نظر سے دیکھتے تھے، تاہم اب انہیں اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

یہ تحریر انڈپینڈنٹ اردو سے لی گئی ہے، مکمل تفصیل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

https://www.independenturdu.com/node/82441

 

 
مزیدخبریں