پریانکا چوپڑا کا بہن پرینیتی اور راگھو کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا اشارہ

پریانکا چوپڑانے اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے بڑے دن پر اتنے ہی خوش اور مطمئن ہوں گی۔ بہت ساری محبتیں اورپیار۔

05:31 PM, 23 Sep, 2023

نیا دور

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی کزن اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ شادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔ تمام رشتہ دار شادی میں شرکت کے لیے ادے پور پہنچ گئے ہیں۔ ایک فرد ہے جس کا سب کو  بے صبری سے انتظار ہے اور وہ ہے پرینیتی کی ممی دی یعنی پرینکا چوپڑا۔ پرینکا ابھی تک شادی میں شرکت کے لیے بھارت نہیں آئی ہیں۔ پرینکا نے لاس اینجلس سے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن کو مبارکباد دی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ پریانکا اودے پور میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی اور وہ ابھی بھی  امریکہ میں ہیں۔

پریانکا چوپڑانے اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے بڑے دن پر اتنے ہی خوش اور مطمئن ہوں گی۔ بہت ساری محبتیں اورپیار۔

تصویر میں پرینیتی اپنے ہاتھ میں گلاس لے کر مستی کرتے ہوئے نظرآ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی 90 کی دہائی کے گانوں پر مبنی محفلِ موسیقی آج شام اودے پور میں منعقد ہوگی۔جس کے لیے 90 کی دہائی کے گانوں کی ایک خصوصی فہرست تیار کی گئی ہے۔

یہ محفلِ موسیقی بھارتی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے شروع ہونے کی توقع ہے جس میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے اہلخانہ سمیت قریبی دوست شرکت کریں گے۔

محفلِ موسیقی سے قبل بھارتی وقت کے مطابق آج صبح 11 بجکر 30 منٹ پر ‘دی لیلا پیلس’ میں پرینیتی اور راگھو کی ہلدی کی رسم ہوئی تھی لیکن اس رسم کی کوئی تصویر اب تک منظرِ عام پر نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز یہ جوڑا اپنے اہلخانہ سمیت راجستھان کے شہر اودے پور پہنچ گیا تھا جہاں اُن کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

مزیدخبریں